اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا ٹی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ،صفائی، ادویات اور علاج کے معیار کا تفصیلی جائزہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال وزیرآباد کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور انتظامی امور کا جاءزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، مختلف وارڈز، ادویات کے سٹور اور دیگر شعبہ جات کا معاءنہ کرتے ہوءے متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی حاصل کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے، ادویات کی فراہمی اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بناءی جاءے، صفاءی کے نظام کو مزید م ¶ثر بنایا جاءے اور ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی برقرار رکھی جاءے تاکہ علاج کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جاءے گی۔ انہوں نے ہسپتال عملے پر زور دیا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جاءے اور انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی جاءے۔ضلعی انتظامیہ وزیرآباد کی جانب سے بتایا گیا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ ہسپتالوں کے باقاعدہ معاءنے بھی جاری رہیں گے تاکہ صحت عامہ کی خدمات میں مزید بہتری لاءی جا سکے۔



