ایل پی جی 12روپے 89 پیسے فی کلو مہنگی،گھریلو سلنڈر 3000 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کردی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 12 روپے 89 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی اورفی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 254روپے 32 پیسے مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزارروپے 92 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی اگست کے مہینے کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔



