سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کے لیے مؤخر کر دی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی، سٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 ارب ڈالر کے رول اوور سے پاکستان پر فوری ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں، پاکستان نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اس سال اپریل میں حاصل کئے تھے اس سال پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئیں۔

غیرملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی آئی،  جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کے قرضے واپس کئے  جا چکے ہیں،  چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ اگلے ماہ متوقع ہے،  اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال میں اوپن مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے ۔

دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچنےکا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔

مزید خبریں

Back to top button