آئینی عدالت میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کی درخواست دائر، مردم شماری کی بنیاد پر نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں اضافے کے لیے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں مردم شماری کے مطابق اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست نصیب مسیح ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق درخواست پر درست فیصلہ نہیں کیا، جبکہ نئی مردم شماری کے بعد اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے تھا، جسے نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جس تناسب سے مسلم آبادی میں اضافے کے باعث نمائندگی میں تبدیلی آتی ہے، اسی تناسب سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے تاکہ مساوی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں میں بھی آبادی میں اضافے کے تناسب سے مناسب نمائندگی نہیں دی گئی، لہٰذا اس معاملے کا بھی ازسرِ نو جائزہ لیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button