نواز شریف لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کے چیئرمین مقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوگئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نےلاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو بطور ایم این اےبورڈ کا سربراہ مقرر کر دیا۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔



