پشاور ہائیکورٹ نے کینسر میں مبتلاافغان باشندوں کوگرفتاریاملک بدرکرنےسےروکدیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پشاورہائیکورٹ نے انسانی بنیادوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پاکستان میں کینسر میں مبتلا افغان باشندے اور ان کے 2 اہلخانہ کو 30 روز کی مدت کےلئے گرفتار یا ملک بدر کرنے سے روک دیا ۔
جسٹس صلاح الدین اور جسٹس جواد احسان اللہ پر مشتمل بینچ نے مریض انار گل، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ میڈیکل ویزا کے حصول کےلئے متعلقہ حکام سے رجوع کریں یا علاج کی تکمیل تک پاکستان میں قیام کی اجازت کےلئے وزارت داخلہ میں مناسب درخواست جمع کرائیں۔
بینچ نے ہدایت کی کہ ایسی درخواست موصول ہونے پر مجاز حکام قانون کے مطابق درخواست گزار کی طبی حالت و پیش کردہ مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری فیصلہ کریں گے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ واضح ہے کہ اگرچہ درخواست دہندگان کے پاس فی الوقت قانونی امیگریشن اسٹیٹس موجود نہیں لیکن درخواست گزار زیرعلاج ہے ۔



