سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی،وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی۔ شوشے چھوڑنے والوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں منور چورنگی انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ الزام لگانے والے بتائیں وہ وفاق میں رہنے کے باوجود کونسا منصوبہ کراچی کیلئے لائے؟ مگرمچھ کے آنسو بہانے والے پی ایس ڈی پی کی کتاب پڑھیں۔ دیکھیں کراچی کیلئے سندھ حکومت نے کتنا حصہ رکھا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مسائل اپنی جگہ لیکن کراچی میں کام ہو رہا ہے، سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہوگی، ہمارے کچھ دوست شوشے چھوڑتے ہیں، جسے ہم سنجیدہ نہیں لیتے۔

مزید خبریں

Back to top button