پاکستان اور کویت کا دفاعی معاہدہ،فوجی تربیت،ملٹری انٹیلی جنس،لاجسٹک تعاون پر اتفاق

کویت سٹی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور کویت کے درمیان11جون2023میں دفاعی معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔کویت کی حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کویت اور پاکستان کے درمیان عسکری اور سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کیلئے ایک فریم ورک بنایا گیا ہے۔ سرکاری گزٹ کویت الیوم کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والا حکمنامہ11 جون 2023 کو کویت میں طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات کا ذکر کرتا ہے۔

معاہدے کے مطابق تعاون کا مقصددفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے قوانین اور ضوابط اور ان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق فوجی تربیت، تعلیم اور مسلح افواج میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔

معاہدے میں فوجی تربیت اور تعلیم،لاجسٹک تعاون،فوجی اہلکاروں کے تبادلے،تکنیکی ماہرین اور سائنسی اور تکنیکی تعاون، ملٹری انٹیلی جنس اور دیگر شعبوں سمیت وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن پردونوں فریق متفق ہوسکتے ہیں۔معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دونوں ممالک ایگزیکٹو پروٹوکول اور پروگرام کے ذریعے سالانہ منصوبے تیار کریں گے۔یہ معاہدہ مختلف سطحوں پر سرکاری دوروں کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button