بدین،پولیس مقابلے میں آئس ڈیلرہلاک،2دوپولیس اہلکارزخمی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین پولیس اور مبینہ منشیات فروش کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں مبینہ آئس ڈیلر محرم دل ہلاک ہو گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سی آئی اے بدین کے انچارج سب انسپکٹر گل حسن لغاری اور تھانہ کڑھن کے ایس ایچ او انسپکٹر امتیاز علی تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مطلوب ملزم محرم دل علی بندر روڈ کے قریب موجود ہے۔ اطلاع پر پولیس پارٹی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عاشق علی بھنبھرو اور کانسٹیبل ثاقب علی غازی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے انڈس اسپتال بدین منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا گیا ایس ایس پی بدین کے ترجمان (پی آر او) کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایت پر پولیس کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور جوابی کارروائی کے دوران مبینہ ملزم محرم دل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا پریس بیان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم پولیس مقابلوں، چوری، منشیات اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں بدین پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج تھے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے زخمی پولیس اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدین پولیس قانون کے مطابق پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button