اوکاڑہ میں بارش کے اعدادوشمار پر سرکاری اداروں میں اختلاف، شہریوں نے سوالات اٹھا دیے

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ میں بارش کے متعلق حکومتی اداروں میں اختلاف / کرپشن کی بو آتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوکاڑہ شہر ا ور مضافات میں تیز اور ہلکی بارش کاسلسلہ صبح سے جاری تھا مقامی سماجی راہنما حافظ مسعود احمد کا کہنا ہے کہ محکمہء موسمیات کے مطابق 117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آ فس کی خبر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 173 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے حافظ مسعود احمد نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سے رابطہ کر کے اختلافی اعدادوشمار کے بارے سوال اٹھایا تو آفس نے بتایا کہ وہ اوکاڑہ واسا کے دئے گئے اعدادوشمار کو پریس ریلیز میں شامل کرتے ہیں اس ضمن میں جب واسا آفس سے رابطہ کیا تو فون کال وصول کرنے والے نے اپنا نام بتائے بغیر کسی دوسرے ملازم کو فون دے دیا اس نا معلوم ملازم سے اختلافی اعدادوشمار کے بارے سوال کیا تو اس نے فون کال کا رابطہ ہی منقطع کر دیا حافظ مسعود احمد کے مطابق محکمہ موسمیات کا اصرار ہے کہ ان کے فراہم کردہ اعدادوشمار سائنسی بنیادوں پر مرتب کئے جاتے ہیں شہری حلقوں کے مطابق واسا حکومتی اداروں سے زیادہ سے زیادہ فنڈ حاصل کرنے اور اپنی جیبیں بھرنے کے لئے اعدادوشمار میں مبالغہ سے کام لے رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button