میرپورخاص:پولیس کا گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ،بھاری مقدار میں خام مال برآمد،ملزم فرار

میرپورخاص (شاھدمیمن) پولیس کا گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں خام مال برآمد، مرکزی ملزم فرار، میرپورخاص پولیس نے مضرِ صحت گٹکا اور ماوا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ تعلقہ کی حدود میں مبینہ طور پر گٹکا ماوا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں چھالیہ، تیار گٹکا ماوا، خام مال اور دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص رینج فیصل عبداللہ چاچڑ اور ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کی ہدایات پر انچارج سی آئی اے انسپکٹر ذیشان لاشاری، انچارج 15 عباس علی عباسی اور ایس ایچ او تھانہ تعلقہ مجیب ناریجو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیم نالے کے قریب واقع ایک اوطاق پر چھاپہ مارا پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ تعلقہ میں درج مقدمات سندھ پروہیبیشن آف مینوفیکچرنگ اینڈ سیل آف گٹکا/ماوا ایکٹ 2019 کے تحت عمل میں لائی گئی چھاپے کے دوران پولیس نے 50 کٹے چھالیہ، تیار شدہ گٹکا ماوا، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال اور دیگر سامان برآمد کرلیا پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عبدالغفار ولد کریم بخش بلوچ موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں گٹکا، ماوا اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کی تیاری، فروخت اور سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button