اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں یکم محرم الحرام سے10تک دفعہ144کا نفاذ

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ضلع کی تینوں تحصیلوں میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے طے شدہ جلوس اور مجالس کے علاوہ کسی نئے اختراخ کی اجازت نہیں ہو گی جلوسوں کے راستوں پر واقع گھروں،اور عمارتوں کی چھتوں پر مورچے بنانے پر پابندی عائدہے جلوسوں کے راستوں کی چھتوں پر کوڑا کرکٹ جمع کرنے ، بوتلوں،پتھر و اینٹیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہے دورانِ جلوس دکانوں کے تھڑوں یا چھتوں پربطور تماشائی موجودگی ممنوع قرار دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button