ڈیرہ اسماعیل خان،سکیورٹی فورسزکےآپریشن میں فتنہ الخوارج کے13دہشتگردہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے درابن میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے13دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سےنشانہ بنایا، آپریشن کےنتیجے میں13بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023میں درابن خودکش دھماکےکی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
فتنہ الخوارج کے دہشتگرد فوجی افسروں اور عام شہریوں کے اغوا میں ملوث تھے
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقےمیں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
Back to top button