وزارت عظمیٰ کی دوڑمیں حمزہ شہبازکی سرپرائزانٹری اور ‘روڈا’کے رولے!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن) کی اندرونی سیاست میں بڑی تبدیلی سامنے آ گئی ہے۔ میاں نواز شریف کی ہدایت پر حمزہ شہباز کو وفاق اور وزیراعظم سیکرٹریٹ میں متحرک کر کے پبلک افیئرز کا اہم کردار سونپ دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام ن لیگ کے مایوس ورکرز اور پارلیمنٹیرینز کو سنبھالا دینے کے لیے ماسٹر سٹروک ہے، تاہم وزیراعظم ہاؤس میں ان کے دفتر کے قیام سے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی سیاسی دوڑ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ویڈیو میں سابقہ وزارتِ اعلیٰ کے دوران ‘روڈا پروجیکٹ’ پر پسِ پردہ تنازعات اور ملکی میڈیا کی ابتر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیلات کے لیے گوہر بٹ کا یہ خصوصی ویلاگ دیکھیں:




