محسن نقوی کے نام کے بینر:میر رضا کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا!

​لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جن میں انہیں خطے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے بہترین انتخاب قرار دیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا محسن نقوی کو ضمنی انتخاب کے ذریعے ایوان میں لا کر وزیراعظم کی نشست کے لیے پیش کرنے کا کوئی سنجیدہ منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے یا پھر یہ صرف ن لیگ اور دیگر اتحادیوں کو دباؤ میں لانے کا ایک سیاسی پینترا ہے۔

​دوسری جانب، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات شدید انتظامی و سیاسی بحران کا شکار ہو گئے ہیں جہاں احتجاج اور دھرنوں کے باعث کئی حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ صحافی میر رضا کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد قتل کی دفعات شامل کر کے نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان اہم سیاسی و انتظامی پیشرفتوں پر سینئر صحافی امداد سومرو کا یہ خصوصی وی لاگ دیکھیں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button