ترکی کا نام تبدیل،نیا نام کیا ہوگا؟

یو این  نے ترکی کا نام بدلنے  کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے ترکی کا نیا نام "ترکیہ” ہو گا۔ دسمبر 2021 میں صدر رجب طیب اردگان نے ملک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نام بدلنے کی بظاہر  ایک وجہ یہ  ہے کہ انگریزی زبان میں Turkey کا مطلب احمق بنتا ہے جس کی وجہ سے ترک لوگ اس نام کو پسند نہیں کرتے تھے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق یکم جون کو ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی جانب سے ایک مراسلہ جنرل سیکریٹری کے حوالے کیا گیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ عالمی ادارے کی جانب سے تمام امور کے لیے ترکی کی بجائے ترکیہ نام استعمال کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مراسلے کے ساتھ ہی ملک کے نام میں تبدیلی کی توثیق ہوگئی تھی۔

 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button