ایلون مسک کی ٹوئٹر خریداری ڈیل واپس لینے کی دھمکی

دنیا کی معروف کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر خریداری کی ڈیل واپس لینے کی دھمکی دے دی۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے یہ دھمکی جعلی اکاؤنٹس کا مطلوبہ ڈیٹا نہ ملنے پر دی۔ایلون مسک نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنی جعلی اکاؤنٹس پر مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔اِدھر ایلون مسک کی جانب سے سیکیورٹیز ریگولیٹرز کو درخواست بھی دائر کردی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ ٹوئٹر نے معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی۔اس میں مزید کہا گیا کہ ایلون مسک لین دین مکمل نہ کرنے اور انضمام کے معاہدے کو ختم کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button