اٹلی میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا

اٹلی میں ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر اپنی منزل مقصود پر پہنچنے سے قبل ہی لاپتہ ہوگیا جس کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کا ہے جو کیڑے مار دوائیں بناتی ہے۔ ان میں سات افراد سوار تھے اور ان میں سے چار مسافر ترک شہری تھے۔ہیلی کاپٹر نے آج صبح لوکا ایئرپورٹ سے ٹریویزو کے لیے اڑان بھری تھی لیکن مقررہ وقت پر اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکا اور لاپتہ ہوگیا۔تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا ہوگا۔اٹلی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لوکا سے اڑان بھرنے والے ہیلی کاپٹر سے ریڈار کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا، اطالوی ماہرین کی ٹیمیں ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی۔



