ٹوئٹر کا لوگو تبدیل ۔۔ چڑیا کی جگہ کتا  آگیا

ٹوئٹر کے موجودہ مالک ایلون مسک اپنی سوشل حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیاپہ کافی زیر بحث رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک عجیب حرکت کی کہ سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ ٹوئٹر اس کی پروفائل فوٹو تبدیل کردی غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اگر آپ ٹوئٹر چلائیں گے تو آپ کو نیلے رنگ کی چڑیا کی جگہ کتے کی تصویر جس کا نام ’کوباسو‘ ہے،اس کی شکل نظر آئے گی۔ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کے حوالے سے سوال کیا تھاجس پر ایک ٹوئٹرصارف نے نئے پلیٹ فارم کی جگہ ٹوئٹرکا لوگو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایلون مسک نے اس صارف سے وعدہ کرلیا اور اب وعدہ پورا کردیا گیا ہے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک اسکرین شارٹ کے ساتھ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button