سرد جنگ کے بعد پہلی بار عالمی جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا امکان ہے. تھنک ٹینک

عالمی تنازعات اور ہتھیاروں کی دوڑ پر نظر رکھنے والے اہم تھنک ٹینک نے سرد جنگ کے بعد پہلی بار آنے والے برسوں میں عالمی جوہری ہتھیاروں میں اضافے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے میں بھی دہائیوں بعد بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی خبر کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے تھنک ٹینک نے اپنی نئے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے اور کیف کے لیے مغربی حمایت نے دنیا کی 9 جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاستوں کے درمیان تناؤ اور کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button