بائیڈن کے ایشیا سے نکلنے کے چند گھنٹے بعد شمالی کوریا نے 3 میزائل داغ دیے

امریکی صدر جو بائیڈن کے ایشیا سے نکلنے کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا نے 3 میزائل داغ دیے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح تین بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ سیﺅل میں حکام نے بتایا کہ میزائل پیانگ یانگ کے علاقے سنان سے ایک گھنٹے سے بھی کم وقفے میں فائر کیے گئے، یہ تجربات امریکی صدر جو بائیڈن کے اس خطے سے نکلنے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں، اس دورے کے موقع پر بائیڈن نے شمالی کوریا کو روکنے کے لیے اقدامات کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا اس سال کے آغاز ہی سے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر رہا ہے۔

 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button