امدادی سامان کا سمندری قافلہ غزہ کے قریب پہنچ گیا،اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی

غزہ(انٹر نیشنل ڈیسک)امدادی سامان اور ادویات لے کر غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا  نامی بحری بیڑہ غزہ کے قریب پہنچ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلانے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ بیڑہ اس وقت غزہ سے 118 بحری میل کے فاصلے پر ہے، جو اس مقام سے صرف8 میل دور ہے جہاں جون میں امدادی جہاز ’میڈلین‘ پر اسرائیلی فوج  نے قبضہ کرلیا تھا۔
ترک خبر رساں ادارے سے فلوٹیلا کے ایک جہاز  پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں جاری رہیں اور صبح تقریباً 5 بجے  فلوٹیلا میں شامل ’الما‘ نامی مرکزی کشتی کے جی پی ایس اور انٹرنیٹ سسٹم پر سائبر حملہ کر کے اس سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔
’الما‘پرموجود ترک کارکن متیہان ساری نے کہا کہ ’یہ اب تک کی سب سے بڑی ہراسانی تھی جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہیں بتایا کہ ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
متیہان ساری کے مطابق اسرائیلی بحری جہاز’الما‘سے صرف5سے10 میٹر کے فاصلے تک آگئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button