ٹھٹھہ:سیدایازعلی شیرازی سے مختلف برادریوں کے وفود کی ملاقات، اعلیٰ افسران کو شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)سید ایاز علی شیرازی سے ٹھٹھہ کی مختلف برادریوں کے وفود کی ملاقات۔

قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سیکیورٹی کے سابق وزیر مملکت اور مواصلات سے متعلق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ہاؤس مکلی پر ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے معززین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں یونین کونسل سونڈا کے چیئرمین شاہنواز ہیلایو، وڈیرو شاہجہان ہیلایو، مشتاق احمد کاتیار، گھارو ٹاؤن کمیٹی کے سابق ناظم عبدالرشید جوکھیو، سینئر صحافی غلام حیدر چھٹو، یونین کونسل جھمپیر کے رہائشی تنویر بارچ، ٹھٹھہ شہر کی سونارا گلی کی میمن برادری سے تعلق رکھنے والے ایک وفد جس کی قیادت سابق کونسلر عبدالقادر کاٹھیاواڑی میمن کے فرزند امتیاز میمن اور عبدالغنی میمن کر رہے تھے، سمیت مختلف علاقوں کے معززین نے بڑی تعداد میں ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کئی اعلیٰ افسران سے رابطہ کر کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں، جبکہ کئی معززین نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو ان کے علاقوں کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مزید خبریں

Back to top button