سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال20ویں روز میں داخل،20جولائی تک ہر قیمت پر زندہ رہنے کا اعلان

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)ماہرِ تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے20ویں روز اعلان کیا ہے کہ وہ20 جولائی تک ہر قیمت پر زندہ رہیں گے۔
سونم وانگچک نے دہلی کے جنتر منتر میں جاری احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’’میں جسمانی طور پر کمزور ضرور ہوں، لیکن اندر سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔20جولائی کو ہم پارلیمنٹ کی جانب پرامن مارچ کریں گے اور جمہوریت کے مندر میں اپنی آواز پہنچائیں پہچائیں گے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ، ’’میں ہرقیمت پر20جولائی تک زندہ رہوں گا، اگر آپ نہ آئے اور20جولائی کامیاب نہ ہوئی تو میں بھوت بن کر واپس آؤں گا۔‘‘ اس پر شرکا نے بھرپور نعرے بازی کی۔
“…तो फिर मैं भूत बनकर वापस आऊँगा”
◆ तंतर-मंतर पर भूख हड़ताल करने के दौरान सोनल बांगचुक ने कहा @Wangchuk66 | #SonamWangchuk | Sonam Wangchuk pic.twitter.com/QD3vaqiXxl
— News24 (@news24tvchannel) July 17, 2026



