وائٹ ہاؤس کا ایران کی پاکستان کو دی گئی تجاویز پر تبصرہ کرنے سے انکار

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے پاکستان کو تجاویز پیش کرنے سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کو تجاویز پیش کرنے سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس نے جواب دیا ہے کہ ہم نجی سفارتی بات چیت کی تفصیل نہیں بتاتے، مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا کی مختصر اور طویل مدتی قومی سلامتی یقینی بنانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگ بندی مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردی ہیں۔

خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق ایران نے جمعرات کی شام کو اپنا نیا مذاکراتی مسودہ پاکستان کے حوالے کیا۔

مزید خبریں

Back to top button