ایشیئن گیمز والی بال،ایران نے پاکستان کو0-3سےشکست دیدی

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کےایشیئن گیمز 2026ء کے مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ایچی ناگویا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایرانی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف تینوں سیٹس میں برتری برقرار رکھی اور میچ اپنے نام کرلیا۔پاکستانی ٹیم اب کانسی کے تمغے کے لیے میدان میں اترے گی، جہاں اس کا مقابلہ جاپان یا چین کی ٹیم سے ہوگا۔قومی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں سیٹس 25-19، 25-23 اور 25-18 سے جیتے تھے۔سیمی فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان کے پاس ایشیئن گیمز میں والی بال کا کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔



