پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا میدان سجنے کو تیار،14دسمبر کی تاریخ تجویز

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی، جبکہ مجوزہ انتخابی شیڈول چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کردیا گیا ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق امیدوار 27 سے 30 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر تک ہوگی۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 7 سے 11 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی اور متعلقہ ٹربیونلز 12 سے 16 نومبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔ امیدوار 18 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔مجوزہ پروگرام کے تحت امیدواروں کی حتمی فہرست 19 نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ریٹرننگ افسران 17 دسمبر تک نتائج کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button