ویرات کوہلی افغانستان کیخلاف سیریز سے باہر


نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق سٹار بیٹر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ ویرات کوہلی کے متبادل کھلاڑی کے نام پر جلد فیصلہ کرے گی تاکہ ٹیم کو سیریز سے قبل متوازن رکھا جا سکے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث کوہلی کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ ان کی مکمل فٹنس کے بعد ہی دوبارہ ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 13 جون سے شروع ہوگی، جسے دونوں ٹیموں کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔