ایران کیساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی لیکن تنازع ابھی ختم نہیں ہوا:جے ڈی وینس

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےکہا ہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں  پیش رفت ہوئی ہے تاہم انہوں نے واضح کیاکہ تنازع ابھی ختم نہیں ہوا۔

فاکس نیوز کو دیےگئے انٹرویو  میں جے ڈی وینس نےکہا کہ یہ صورتحال ابھی اپنے اختتام تک نہیں پہنچی تاہم اپنے عوام کے بہترین مفاد کے لیے سفارتی، معاشی اور فوجی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

وینس نے کہا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ اس معاملےکو ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن اصل سوال یہ ہےکہ آیا ایرانی نظام وہ شرائط پوری کرنےکے قابل ہے جو امریکا اس تنازع کے نتیجے میں ضروری سمجھتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ موجودہ مذاکرات میں ایک اہم موضوع آبنائے ہرمز سے زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button