نیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ،ٹرمپ امریکاایران ڈیل کواسرائیلی مؤقف پرترجیح دینے لگے

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکا ایران ڈیل میں سب سے زيادہ نقصان اٹھانے والا شخص اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہو ہی ہوسکتا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیا وقت تھا کہ نیتن یاہو امریکا کو ایران کے خلاف اپنے مقصد پر لے آئے تھے اور اب کیا وقت ہے کہ امریکا انہیں ایران ڈیل میں ایک رکاوٹ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ نیتن یاہو اس جنگ میں خود کو ایک مضبوط لیڈر کے طورپر ثابت کررہے تھے اور اب یہ صورتِ حال ہے کہ امریکی صدر انہيں ایران ڈیل پر ترجیح نہیں دے رہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اندرونی طور پر بھی سیاسی حریف انہیں اسپیس دینے کو تیار نہیں، نیتن یاہو نے ایران پر حملوں میں فتح کے دعوے کیے لیکن ایران تو کیا وہ حزب اللہ کو بھی شکست نہ دے سکے۔



