امریکا میں شدید گرمی کا الرٹ، کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کے باعث حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یورپ کے بعد امریکا بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے نیویارک، پنسلوانیا، نیوجرسی اور دیگر ریاستوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث بزرگ افراد، بچوں اور بیمار شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیویارک سٹی انتظامیہ نے شہریوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے شہر بھر میں کولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے تاکہ شدید موسم کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ پانی پئیں، دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور ہیٹ اسٹروک کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button