اترپردیش میں تاریخی مسجد کے انہدام پر پاکستان کا شدید ردعمل، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے سہارنپور میں صدیوں پرانی مسجد کے انہدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مبینہ مظالم اور عبادت گاہوں کی تباہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے بیان میں کہا کہ تاریخی مسجد کا انہدام اسلامی ورثے کو مٹانے کی وسیع تر ہندوتوا مہم کا ایک اور ثبوت ہے، جس کی بھیانک مثال 1992 میں بابری مسجد کا انہدام بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں اور سرکاری سرپرستی میں عبادت گاہوں کی مبینہ تباہی کا نوٹس لے، جبکہ بھارت کو تمام اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button