یوکرین کے ویئر ہاؤس پر روسی حملہ، 27 افراد ہلاک 42 زخمی

کیف(جانوڈاٹ پی کے)یوکرین کے ضلع بوچا میں گزشتہ رات ہونے والے روسی حملے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

گورنرکیف ریجن نے روسی حملے میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس کی جانب سے بوچا میں ویئر ہاؤس پر ہونے والے حملے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 380 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے کے بعد وئیر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

مزید خبریں

Back to top button