روس سےجنگ کےخاتمے پرعہدہ چھوڑنے کو تیارہوں،یوکرینی صدر
2022سے جاری جنگ میں لاکھو فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں
Ukraine's President Volodymyr Zelenskiy speaks during an interview with Reuters, amid Russia's attack on Ukraine, in Kyiv, Ukraine May 20, 2024. REUTERS/Gleb Garanich
یوکرینی صدر نے امریکی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعدعہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔
میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، ناکہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے
رپورٹ کے مطابق ولادی میر زیلنسکی نےکہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، ناکہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے۔
2022سے جاری جنگ میں لاکھو فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان سال 2022 سے جاری جنگ میں اب تک دونوں جانب سے لاکھوں فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ جنگ بندی کی متعدد کوششیں کی گئیں جو اب تک ناکام رہیں۔