ایران کے 15 میزائل اور 4 ڈرون ناکارہ بنا دیے گئے، متحدہ عرب امارات

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ پیر کو ایران کی جانب سے داغے گئے 15 میزائل اور 4 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی طرف سے داغے گئے 12 بیلسٹک میزائل،3  کروز میزائل اور 4  ڈرونز کو روک لیا گیا۔

اس سے قبل آبنائے ہُرمز میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے بحری جہاز پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد  متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اس پر 4 میزائل فائر کیے گئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں میزائل حملے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔ فجیرہ پٹرولیم انڈسٹریل سائٹ پر حملے میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button