واشنگٹن ( نیٹ نیوز) ٹرمپ کا بڑا وار، بھارت پر 100فیصد ٹیرف عائد کردیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نےکچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد اور فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔جبکہ ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں یکم اکتوبر سے فارماسیو ٹیکل کی درآمد پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکا میں پلانٹ لگانے والی بھارتی کمپنیوں کوچھوٹ
تاہم امریکا میں ادویات کا پلانٹ لگانے پر ٹیرف سے چھوٹ ہوگی، یہ ٹیکس کئی وجوہات کی بنیاد پر لگایا جا رہا ہے لیکن سب سے بڑھ کر قومی سلامتی کے مفادات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف کا نفاذ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک روز قبل ہی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے
ایک رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے سب سے بڑے دواسازی برآمد کنندگان میں شامل ہے اور امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارت برآمد کرتا ہے۔
بھارت کو سالانہ 10 ارب ڈالر کا نقصان؟
رپورٹ کے مطابق بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات امریکا کو برآمد کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے۔امریکا نے بھارت سے آنے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کررکھا ہے جس سے بھارتی برآمدات مشکلات کا شکار ہیں۔
Back to top button