ایران نے تازہ امریکی حملوں کا جواب دیا تو اس پر مزید شدت کے ساتھ حملے کریں گے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے تازہ امریکی حملوں کا جواب دیا تو اس پر مزید شدت کے ساتھ حملے کیے جائیں گے۔

اپنے سماجی رابطےکے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت امریکا آبنائے ہرمزم کے قریب ایرانی اہداف پر حملے کررہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت شدید حملے ہیں جو ایران کی جانب سے اردن میں امریکی اڈے پر 8 میزائل فائر کرنے اور آبنائے ہرمز  میں بارودی سرنگیں بچھانے کی ناکام کوشش کے جواب میں کیے جارہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اردن میں امریکی اڈے پر داغے گئے تمام ایرانی میزائل روک لیے گئے تھے اور آبنائے ہرمز سے بھی تمام بارودی سرنگیں ہٹادی گئی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ناکام ملک ایران نے تازہ امریکی حملوں کا جواب دیا تو اس پر مزید شدت کے ساتھ حملہ کیا جائے گا لیکن یہ ہمارا سب سے بڑا حملہ نہیں ہوگا، وہ ابھی باقی ہے اور جب وہ حملہ ہوگا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا بہت کم حصہ ہی باقی بچے گا۔

مزید خبریں

Back to top button