ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام اور لبنان سے افواج نکالنے کا مطالبہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھادیا۔

 حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے لہٰذا اسرائیلی فوج کو کم کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب  نیتن یاہو درپیش داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آتے انتخابات کے باعث  کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی لبنان معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطالبے کے حوالے سے اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button