امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو بری طرح شکست دینے کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی کسانوں کیلئے نئی مارکیٹ قرار دیا،وائٹ ہاؤس میں امریکی کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ طاقتور پوزیشن میں ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، ایران کو پتا ہے کہ ہم بالادست ہیں۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ہم سے ڈیل کے لیے بے تاب تھا ، امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا ، ایران اس بات پر رضامند ہوا ہے، آبنائے ہرمز کھلی رہے گی، امریکا ایران کے منجمد فنڈز کو ایرانیوں کے لیے امریکی سویابین، مکئی اور گندم خریدنے کے لیے خرچ کرے گا ۔

مزید خبریں

Back to top button