ایرانی اسکول پرامریکی حملے میں175طالبات کی شہادت،امریکی صدر کی ڈھٹائی برقرار

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے شہر میناب کے گرلز اسکول پر ہونے والے فضائی حملے کے اصل ذمے دار کا تعین شاید کبھی نہ ہوسکے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس واقعے کی مکمل حقیقت کبھی سامنے آ سکیں گی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اُس وقت ہر طرف میزائل چل رہے تھے جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک تھا، لیکن ایسے حالات میں یہ طے کرنا مشکل ہے کہ حملے کا اصل ذمے دار کون تھا۔صدر ٹرمپ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ حملہ لازماً امریکی میزائل سے کیا گیا تھا اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ حملہ امریکا نے کیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکا نے 28 فروری 2026 کو ایران کے شہر میناب میں واقع شجرۂ طیبہ گرلز ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ کیا تھا۔اس حملے میں 175 سے زائد طالبات اور اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے اور امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تحقیقات کا آغاز بھی کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button