افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کے معاملے پر نسبتاً نرم مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یا تو افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرے تاکہ اسے تباہ کیا جا سکے، یا پھر کسی قابل قبول مقام پر بین الاقوامی نگرانی میں اسے تلف کیا جائے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے اوباما اور اپنی ایران پالیسیوں کا موازنہ کرتے ہوئے دو خاکے بھی شیئر کیے اور کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو “بہت عظیم اور بامعنی” ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی ممکنہ ڈیل اوباما انتظامیہ کے “تباہ کن معاہدے” سے بالکل مختلف ہوگی۔

دوسری جانب گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “افزودہ یورینیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔”

مزید خبریں

Back to top button