ایک “ذہین شخصیت” کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی،ٹرمپ کا ایران مذاکرات پر بڑا اشارہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے غیر معمولی پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “کل ایک سرپرائز ہو سکتا ہے”، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کچھ دیر قبل “اچھی خبر” ملی ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ معاملات “بہت بہتر سمت میں جا رہے ہیں”۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی اور ایک “ذہین شخصیت” کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، جو اپنے ملک اور دیگر ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اس حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے، جس میں ممکنہ طور پر ایران سے متعلق مذاکراتی پیش رفت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور کسی بھی معاہدے میں مالی لین دین شامل نہیں ہوگا۔



