جاپان میں7.4شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ

ٹوکیو(جانوڈاٹ پی کے)جاپان میں7.4شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ جاپان میٹورولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button