3ایڈیٹس کی نئی کہانی کیساتھ واپسی!

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے سیکوئل سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، جس نے مداحوں میں ایک بار پھر زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس بار کہانی روایتی تسلسل کے بجائے ایک بڑے ٹائم جمپ اور بالکل نئے زاویے کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں کی زندگیوں کے ایک نئے دور کو دکھایا جائے گا، تاہم اس میں اصل فلم کی جذباتی گہرائی اور نوسٹیلجک انداز کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی وجہ سے مداحوں کو ایک طرف پرانی یادوں کی جھلک اور دوسری طرف ایک نئی کہانی کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سپر اسٹار عامر خان نے اس پروجیکٹ پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے، جس کے بعد فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم کی ہدایتکاری ایک بار پھر راجکمار ہیرانی ہی سنبھال سکتے ہیں، جس سے اس پراجیکٹ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔



