ٹھٹھہ میں بھی 9 محرم الحرام کے دن کربلا کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے

ٹھٹہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)پوری سندھ کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی 9 محرم الحرام کے دن کربلا کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹھٹھہ میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے۔ جبکہ عزاداری کی مجالس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
رات گئے ٹھٹھہ کی شاہِ نجف امام بارگاہ سے نکلنے والا شہزادہ امام قاسم علیہ السلام کی مہندی کی رسم کا مرکزی ماتمی جلوس شاہجہان جامع مسجد ٹھٹھہ کے گرد گشت کر کے آج صبح فجر کے وقت اختتام پذیر ہوا۔
ہزاروں عزاداروں نے شرکت کر کے کربلا کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یا حسین یا حسین کی صدائیں بلند کیں۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔



