خونی جنگ کی آہٹ: پاکستان میں ڈرون حملے اور ہائی الرٹ: ایران پر حملے کی عالمی تیاریاں

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی نئی اور خوفناک لہر نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ ہنگو میں ہونے والے ڈرون حملوں نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لکی مروت میں آرمی اور پولیس کے مشترکہ کیمپ پر حملے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں، جبکہ کوئٹہ میں راکٹ باری اور باجوڑ میں خواتین و بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعات نے دشمن کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان واقعات کا تعلق خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے جیو پولیٹیکل اثر و رسوخ اور ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کے بطور ثالث کلیدی کردار سے جوڑا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہو رہے ہیں اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کی بندرگاہوں پر ہزاروں ٹن گولا بارود پہنچایا جا چکا ہے اور یکم مئی کی ڈیڈ لائن گزرتے ہی کسی بھی وقت باقاعدہ جنگ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کا اصل ہدف ایران کی ایٹمی تنصیبات اور تیل کے ذخائر ہیں تاکہ اسے معاشی طور پر مفلوج کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ پر انحصار اور سعودی عرب کے ساتھ اوپیک پلس کے معاملات پر اختلافات خطے کے عرب اتحاد کو پارہ پارہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان اس نازک صورتحال میں ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحت کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، تاہم عالمی طاقتوں کی جانب سے ریجیم چینج اور مکمل جنگ کے آپشنز خطے کو ایک ایسی تباہی کی طرف دھکیل سکتے ہیں جس کے اثرات پوری دنیا کی معیشت پر پڑیں گے۔
صحافی توصیف احمد خان کاوی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:




