قطر کی ٹانک حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، شہداء کے لواحقین سے تعزیت

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے) قطر نے ضلع ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قطر ہر قسم کے تشدد، دہشتگردی اور مجرمانہ کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قطر اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button