منشیات فروش سے رشوت طلب کرنے والا پولیس کانسٹیبل معطل

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)منشیات فروش سے رشوت طلب کرنے والا پولیس کانسٹیبل معطل، شوکاز نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے آڈیو کلپ کا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے فوری نوٹس لے لیا۔وائرل آڈیو کلپ میں تھانہ شہید فاضل راہو گولارچی پر تعینات پولیس کانسٹیبل محمد رمضان ایک گرفتار منشیات فروش کو رہا کروانے کے عوض اس کے رشتہ دار سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کرتا ہوا سنا گیا۔ایس ایس پی بدین نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرکے پولیس لائن بدین رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ اس کے خلاف شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی بدین کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button