سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ مزید مؤثر بنانے کیلئے نادرا سے معاہدہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ آف پاکستان کی موبائل ایپ اور ویب سائٹ کی خدمات مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کا فیصلہ  کر لیا گیا اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ اور نادرا کے ڈیجیٹل تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں ۔

مفاہمتی یادداشت پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور نادرا کے چیف پراجیکٹس آفیسر نے دستخط کیے ۔ ایم او یو کے تحت نادرا سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کیلئے ہوسٹنگ، بیک اینڈ انفرا اسٹرکچر اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔ سپریم کورٹ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال اور منظور شدہ اپ گریڈز میں معاونت کی جائے گی ۔

 ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں، وکلا اور سائلین کو عدالتی معلومات تک آسان رسائی حاصل ہوگی ۔ ایم او یو کے تحت ویب سائٹ ،موبائل ایپ پر کاز لسٹس، فیصلوں اور دیگر مجاز معلومات تک رسائی مزید آسان بنائی جائے گی ۔ نادرا سپریم کورٹ کی ہیلپ لائن ون ایٹ ون ایٹ کے لیے تکنیکی معاونت بھی جاری رکھے گا ۔

مزید خبریں

Back to top button