سپریم کورٹ نے عظمیٰ خان کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی درخواست کو مرکزی مقدمے کے ساتھ ہی سنا جائے گا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق مرکزی مقدمہ 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے اور عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی درخواست بھی اسی روز مرکزی کیس کے ساتھ سنی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ عدالت عظمیٰ میں توہینِ عدالت کے متعدد مقدمات پہلے ہی زیرِ التوا ہیں، اس لیے عدالتی پالیسی کے تحت کسی مقدمے کو مقررہ تاریخ سے قبل سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔



